اردو

urdu

ETV Bharat / state

'موسیقی نے بحران کے وقت لوگوں کو جوڑا'

وزیراعظم نریندرمودی نے کہاکہ موسیقی نے بحران کے وقت ہمیشہ لوگوں کو حوصلہ دینے اور ان کو آپس میں جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

'موسیقی نے بحران کے وقت لوگوں کو جوڑا'
'موسیقی نے بحران کے وقت لوگوں کو جوڑا'

By

Published : Jun 2, 2020, 1:51 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اسپک میکے کی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقیقیت یہ ہے کہ موجودہ مشکل حالات میں بھی موسیقاروں کا مزاج نہیں بدلا۔ یہ اچھی بات ہے کہ کانفرنس کا موضوع اس بات پر مرکوز ہے کہ کووڈ۔19وبا کی وجہ سے نوجوانوں میں پیدا ہوئی کشیدگی کیسے کم کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جنگ اور بحران کے وقت تاریخی نظریہ سے موسیقی نے ہمیشہ حوصلہ دینے اور لوگوں کو آپس میں جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شاعروں، گلوکاروں اور فنکاروں نے ہمیشہ ایسے وقت میں لوگوں کی بہادری باہر لانے کے لئے نغمہ اور موسیقی تیار کی۔

وزیراعظم مودی نے کہاکہ اب بھی ایسے مشکل وقت میں جب دنیا ایک پوشیدہ دشمن سے لڑ رہی ہیں گلوکار، نغمہ نگار اور فنکار نغمے تیار کررہے ہیں اور گانے گارہے ہیں جس سے لوگوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا ملک کے 130کروڑ لوگ وبا سے مقابلہ کرنے کے لئے پورے ملک میں جوش و خروش بھرنے کے لئے تالی بجانے، گھنٹیاں اور شنکھ بجانے کے لئے متحد ہوگئے۔

انہوں نے کہاکہ جب یکساں سوچ اور جذبہ کے ساتھ 130کروڑ لوگ متحد ہوجاتے ہیں تو یہ موسیقی بن جاتی ہے اور جس طرح موسیقی میں مستقل مزاجی اور نظم و ضبط کی ضرورت ہوتی ہے ویسے ہی کورونا سے لڑائی میں ہر شہری میں مستقل مزاجی، صبر اور نظم و ضبط کی ضرورت ہے۔

اس سال اسپک میکے کانفرنس میں یوگ اور ناد یوگ کے علاوہ نیچر واک، ہیریٹیج واک، ادب اور ہولسٹک فوڈ جیسے چیزوں کو شامل کئے جانے کی انہوں نے تعریف کی۔ ناد یوگ کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں نادکو موسیقی کی بنیاد اور خود میں توانائی کی بنیاد کے طورپر دیکھا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details