دارالحکومت دہلی کے فصیل بند شہر میں واقع حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے نام سے منسوب لائبریری میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اردو ادب کے مختلف شعراء نے شرکت کی۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد سے ہی تمام ادبی سماجی اور مذہبی تقاریب پر تالابندی کر دی گئی تھی، لیکن 100 روز سے زائد عائد پابندی ختم ہونے کے بعد زندگی پھر سے معمول پر لوٹنی شروع ہو گئی ہے۔