اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: مینا نقوی کی یاد میں محفل مشاعرہ کا انعقاد

قومی دارالحکومت دہلی کے ابوالفضل انکلیو جامعہ نگر میں سارہ ایجوکیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی کے زیر اہتمام ’یاد مینا نقوی‘ محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔

دہلی: مینا نقوی کی یاد میں محفل مشاعرہ کا انعقاد
دہلی: مینا نقوی کی یاد میں محفل مشاعرہ کا انعقاد

By

Published : Nov 8, 2021, 6:25 PM IST

یہ مشاعرہ ضیا فاروقی، ڈاکٹر نصرت مہدی کی سرپرستی اور حفظ الرحمٰن ڈائریکٹر لیٹن امریکہ اینڈ کیریبین، ڈویژن منسٹری آف ایکسٹرنل افیئر، گورنمنٹ آف انڈیا کی معیت میں کیا گیا۔ جس میں ڈاکٹر مینا نقوی کی 3 کتابوں کی رونمائی بھی عمل میں آئی۔

دہلی: مینا نقوی کی یاد میں محفل مشاعرہ کا انعقاد

اس تقریب میں سب رس اکیڈمی کے ذریعہ معروف ادیب اور صحافی ڈاکٹر شیخ نگینوی کو ’مینا نقوی اعزاز‘ سے سرفراز کیا گیا۔ پروگرام 2 اجلاس پر مبنی تھا۔

پہلے اجلاس میں ڈاکٹر مینا نقوی کے فن اور شخصیت کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی گئی جب کہ دوسرا پروگرام محفل معاشرہ پر مبنی تھا۔ پہلی نشست کی نظامت ڈکٹر خالد مبشر نے کی جب کہ محفل مشاعرے کی نظات کے فرائض ملک زادہ جاوید نے انجام دیے۔

پہلے اجلاس میں ڈاکٹر مینا نقوی کے فن اور شخصیت کے حوالے سے معروف شاعر ملک زادہ جاوید نے کہا کہ آج کا یہ پروگرام بہت معیاری اور ادبی حوالے سے بہت بڑا پروگرام تھا۔ ڈاکٹر مینا نقوی بہت سوچ سمجھ کر شعر کہتی تھیں۔ ان کے کلام کی گہرائی اور گیرائی کو نظرانداز کرنا مشکل ہے۔ 19 کتابوں کی خالق ڈاکٹر مینا نقوی کی وفات 2020 میں ہوئی ہے۔

ملک زادہ جاوید نے کہا کہ اللہ تعالیٰ جن کو نوازتا ہے وہی اچھی شاعری کرتے ہیں۔ علم اچھی شاعری کی دلیل نہیں ہے۔ اگر ایسا ہوتا تو یونیورسٹی کے سارے پروفیسر بڑے شاعر ہوتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو صرف خواص کو متاثر کرے وہ شاعری نہیں ہے بلکہ شاعری وہ ہے جو خواص کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی متاثر کرے۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر خالد محمود سابق صدر شعبہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ ڈاکٹر نصرت مہدی بھوپال، ڈاکٹر پنکج نگینوی وغیرہ نے ڈاکٹر مینا نقوی کے فن اور شخصیت پر تفصیلی گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: Lakhimpur Kheri Violence: لکھیم پور تشدد پر سپریم کورٹ نے اترپردیش حکومت کو پھٹکار لگائی

دوسرے اجلاس میں محفل مشاعرہ انعقاد عمل میں لایا گیا، جس کی صدارت معروف شاعر شہپر رسول نے کی اور ڈاکٹر نصرت مہدی اور رضوان الدین فاروقی نے تمام شعرا کا استقبال کیا۔

محفل مشاعرہ میں ڈاکٹر خالد محمود، ڈاکٹر نصرت مہدی، عذرا نقوی، علینا عشرت، شہدہ انجم، خالد اخلاق، زونا مشرا، مینا خان، عادل رشید اور سالم سلیم نے کلام پیش کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details