این ڈی ایم سی کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا کہ اس مہم میں بلدیہ کونسل کے تجارتی عمارتوں کے ان کمروں کو جراثیم سے پاک کیا جائے گا، جہاں سے کسی ملازم یا کسی افسر کے کورونا متاثر ہونے کی اطلاع ملی ہے یا ملے گی۔ بلدیہ کونسل کی کمرشیل بلڈنگ کے علاوہ تمام دیگر دفتری احاطے کا بھی سینٹائزیشن عوامی محکمہ صحت کی طرف سے کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جس عمارت سے کورونا متاثرہ معاملہ کی اطلاع دی جاتی ہے اور دیگر تمام دفاتر میں، متعلقہ محکموں پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کو مطلع کریں گے، جس سے ایسے آفس احاطے کا فوری طور جراثیم سے پاک کروایا جا سکیں۔ وہ دفتر کے کمرے جو اس ملازم سے متعلق ہے، جسے کورونا بتایا گیا تھا، انفیکشن سے پاک کرنے کے دن بند رہے گا۔