اردو

urdu

ETV Bharat / state

'اراکین پارلیمان کووِڈ۔19 کے بحران سے نکلنے کی راہ دکھائیں' - مرکز اور ریاستوں کو جہت ملتی ہے کہ وہ کیسے محفوظ ماحول بنائیں

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اراکین پارلیمان سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں کووِڈ۔19 وبا کی صورتحال پر مثبت اور اختراعی بحث کے ذریعے ملک کے عوام کی حفاظت کا معنیٰ خیز حل نکالیں۔

mps show the way out of the crisis of covid-19 says lok sabha speaker om birla
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا

By

Published : Sep 20, 2020, 10:58 PM IST

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ایوان میں ضابطہ 193 کے تحت کووِڈ۔19 وبا کی صورتحال پر بحث شروع کروانے سے پہلے اراکین سے ایک جذباتی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ کووِڈ۔19 انسانیت کے سامنے ایک چیلنج ہے۔ ہم بھی اس کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے غیر معمولی حالات سے گذر رہے ہیں۔ جب جب ملک پر کوئی بحران آیا ہے، اس ایوان نے ملک کو نئی راہ دکھائی ہے۔

مخصوص حالات میں منعقد پارلیمنٹ کے اس سیشن سے عوام کو بڑی امیدیں ہیں۔ صحت کی حفاظت کو خطروں کے باوجود بڑی تعداد میں اراکین کے پارلیمنٹ آنے سے ایک مثبت پیغام گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس موضوع پر مثبت اور معنیٰ خیز بحث ہو۔ بحث کا واحد مقصد یہ ہو کہ اس وبا سے ملک کے باشندوں کی صحت حفاظت کا کوئی حل نکلے۔ یہ کام باہمی رابطہ کاری سے ہو پائے گا۔

ایوان میں حذب اقدار اور حذب مخالف میں معنیٰ خیز بحث اور معنیٰ خیز تنقید سے مرکز اور ریاستوں کو جہت ملتی ہے کہ وہ کیسے محفوظ ماحول بنائیں۔

مسٹر برلا نے کہا کہ انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران کئی اراکین سے فون پر بات کی اور پایا کہ تمام اراکین محروم، غریب اور ضرورت مند عوام کی مدد کے لیے مثبت شراکت داری میں سرگرم تھے۔ لہٰذا وہ ہر کسی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بحث میں تمام اراکین اپنے اپنے علاقوں میں جو مثبت حصہ داری کی ہے، اس کا بھی ذکر کریں تاکہ اس سے دوسرے لوگوں کو تحریک ملے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details