اردو

urdu

ETV Bharat / state

India Corona Update بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے تین ہزار سے زائد نئے کیسز - بھارت میں کورونا سے ہونے والی اموات

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 15 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 31 ہزار 584 ہو گئی ہے۔ Corona death cases in India

بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے تین ہزار سے زائد نئے کیسز
بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے تین ہزار سے زائد نئے کیسز

By

Published : May 3, 2023, 1:26 PM IST

نئی دہلی:ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے تین ہزار سے زیادہ نئے متاثرین سامنے آئے ہیں اور اس وبا سے 15 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ دریں اثناء ملک میں کورونا وائرس کی ٹیکہ کاری کا عمل بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے میں 2459 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ وزارت صحت کی طرف سے بدھ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد چار کراڑ 49 لاکھ 56 ہزار 716 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 3998 کم ہو کر 40177 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 531584 ہو گئی ہے۔ اس عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7698 بڑھ کر 44384955 تک پہنچ گئی ہے۔

اڈیشہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں سب سے زیادہ 139 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ میزورم میں 29، بہار میں 13، تریپورہ میں 11، منی پور میں سات، راجستھان میں پانچ، اروناچل پردیش میں چار مریض بڑھے ہیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کیرالہ میں سب سے زیادہ 1108 کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ مہاراشٹر میں 581، ہریانہ میں 426 اور اتر پردیش میں 398، دہلی میں 321، چھتیس گڑھ میں 265، تمل ناڈو میں 219، پنجاب میں 194، گجرات میں 147، ہماچل پردیش میں 124، کرناٹک میں 104، جھارکھنڈ میں 100 جبکہ دیگر ریاستوں آندھرا پردیش، چنڈی گڑھ، گوا، جموں-کشمیر، لداخ، مدھیہ پردیش، میگھالیہ، ناگالینڈ، پڈوچیری، تلنگانہ، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال میں کورونا کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details