اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز

دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کو مات دینے والوں کی تعداد میں مسلسل گیارہویں دن اضافہ ہوا ہے اور وائرس کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

file photo
فائل فوٹو

By

Published : Jul 18, 2020, 9:52 PM IST

آج مسلسل گیارہویں دن نئے معاملات کے مقابلہ میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہی۔ حالانکہ پابندی شدہ علاقوں کی تعداد دس بڑھ کر 668 سے 678 ہوگئی۔

دہلی وزارت صحت کے گزشتہ 24 گھنٹوں کے اعدادو شمار کے مطابق نئے معاملے کل کے 1462کے مقابلہ میں معمولی اضافہ کے ساتھ 1475ہوگئے جبکہ 1973نے وائرس کو شکست دی۔

مرکزی وزیر داخلہ کے 15 جون کو دہلی کی صورتحال قابو سے باہر ہونے پر کمان سنبھالنے اور ایک کے بعد ایک قدم اٹھانے کے بعد دہلی میں وائرس قابو کرنے میں بڑی کامیابی ملی۔

دہلی میں متاثرین کی مجموعی تعداد حالانکہ ایک لاکھ 21 ہزار 582 سے زیادہ ہوگئی جبکہ اس میں سے صحت یاب ہونے والو ں کی تعداد ایک لاکھ کو پارکرکے ایک لاکھ ایک ہزار 274یعنی 83.29 فیصد پر پہنچ گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details