نئی دہلی:ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 884 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان 19 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 ہزار 647 افراد کو ٹیکہ لگایا گیا ہے اور اب تک ملک میں 2 کروڑ 20 لاکھ 66 ہزار 31 ہزار 979 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ وزارت صحت کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 884 فعال معاملے بڑھ کر 66,170 ہو گئے ہیں۔ ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,48,69,684 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,31,258 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10,780 بڑھ کر 4,42,72,256 تک پہنچ گئی ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راجستھان میں فعال کیسوں کی تعداد میں سب سے زیادہ 322 کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے بعد اڈیشہ میں 234، ہریانہ میں 231، چھتیس گڑھ میں 210، اتر پردیش میں 180، مغربی بنگال میں 102، پنجاب میں 95، مہاراشٹر میں 77، بہار میں 66، تمل ناڈو میں 63، دہلی میں 74، چنڈی گڑھ میں 22، جھارکھنڈ میں 20، کرناٹک میں 15، آندھرا پردیش میں 13، تلنگانہ میں سات، میگھالیہ اور تریپورہ میں تین تین، منی پور اور میزورم میں ایک ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ اتر پردیش میں اس بیماری سے چار، دہلی، ہریانہ اور مہاراشٹر میں تین تین، بہار اور چھتیس گڑھ میں دو، کیرالہ اور راجستھان میں ایک ایک کی موت ہوئی۔