اردو

urdu

By

Published : Apr 16, 2020, 1:33 PM IST

ETV Bharat / state

ملک کی پانچ ریاستوں میں کورونا وائرس کے سات ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے

مہاراشٹر، دہلی، تامل ناڈو، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کے کیسزمیں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ان پانچ ریاستوں میں کورونا وائرس کے 7746 کیسز ہو چکے ہیں جو ملک میں اب تک متاثر لوگوں کی مجموعی تعداد کا 60 فیصد سے زیادہ ہے۔

ملک کی پانچ ریاستوں میں کورونا وائرس کے سات ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے
ملک کی پانچ ریاستوں میں کورونا وائرس کے سات ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمارکے مطابق ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 12380 ہوگئی ہے اوراس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 414 تک ہوگئی ہے۔

اب تک 1489 افراد کو ٹھیک ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ (257) کیسزسامنے آئے ہیں۔

وزارت کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس متاثرین اورہلاک شدگان کی تعداد اس طرح ہے۔

  • ریاست ......... متاثرین ........... ٹھیک ہوئے ..... ہلاک
  • آندھرا پردیش .... 525 ......... 20 ......... 14
  • انڈمان نکوبار .... 11 ............ 10 ............ 0
  • اروناچل پردیش ... 1 ........... 0 ........... 0
  • آسام ........... 33 ............... 0 ........... 1
  • بہار ............ 70 ........ 29 ......... ...1
  • چنڈی گڑھ ..... 21 ........... 7 ........... 0
  • چھتیس گڑھ ..... 33 ...... 17 ............ 0
  • دہلی .......... 1578 ...... 0 ............. 32
  • گوا ............. 7 ......... 5 .............. 0
  • گجرات ........ 766 ..... 64 ............ 33
  • ہریانہ ........ 205 ...... 43 .............. 3
  • ہماچل پردیش ..... 35 ..... 16 ............... 1
  • جموں و کشمیر ... 300 ..... 36 ............. 4
  • جھارکھنڈ......... 28 ....... 0 ............... 2
  • کرناٹک ....... 279 ....... 80 ........... 12
  • کیرالہ ......... 388 ..... 218 ............ 3
  • لداخ ............. 17 ....... 10...... ......0
  • مدھیہ پردیش ......87 ..... 64 .......... 53
  • مہاراشٹر ...... 2916 ...... 295 ..... 187
  • منی پور ........... 2 ....... 1 .......... 0
  • میگھالیہ .......... 7 ........ 0 ........... 1
  • میزورم .......... 1 ........ 0 ............ 0
  • ناگالینڈ .......... 0 ........ 0 ............ 0
  • اڑیسہ .......... 60 ...... 18 ...........1
  • پڈوچیری....... 7 ......... 1 ........... 0
  • پنجاب ......... 186 ..... 27 ......... 13
  • راجستھان ..... 1023 ... 147 ........ 3
  • تمل ناڈو ..... 1242 .... 118 ....... 14
  • تلنگانہ ....... 647 ...... 120 ........18
  • تری پورہ ..... 2 .......... 1 ......... 0
  • اتراکھنڈ .... 37 ......... 9 ..........0
  • اترپردیش .... 735 ...... 51 .......11
  • مغربی بنگال ... 231 ... 42 ...... 7
  • مجموعی... 12380 ... 1489 ... 414

ABOUT THE AUTHOR

...view details