اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسلامی ہجری سال کا آغاز - black dress'

محرم کا چاند نظر آتے ہی آج سے نئے ہجری سال 1441 کا آغاز ہوگیا۔ شیعہ عالم دین مولانا جلال حیدر نقوی نے ای ٹی وی بھارت سے محرم الحرام کی فضیلت پرخاص بات چیت کی۔

نئے اسلامی سال کا آغاز

By

Published : Sep 1, 2019, 9:08 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 1:14 AM IST

اسلامی کیلینڈر کے مطابق اسلامی سال کے پہلے مہینہ محرم ہوتا ہے۔

مولانا جلال حیدر نقوی نے بتایا کہ محرم شہادت کی یاد میں منایا جاتا ہے، پیغمبر اسلام حضرت محمدؐ کے نواسے حضرت امام حسین کو کربلا کے میدان میں 1400 سال قبل ان کے اہلخانہ کے ساتھ شہید کردیا گیا تھا۔

امام حسین نے اپنی شہادت کے ذریعے پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ کبھی بھی ظلم کے سامنے سر نہیں جھکانے کی ضرورت نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ اس مہینے میں پوری دنیا میں حضرت امام حسین کی شہادت کا غم منایا جاتا ہے۔دنیا بھر میں لوگ محرم کی روایات کے مطابق اسے مناتے ہں۔

نئے اسلامی سال کا آغاز

مولانا نے یہ بھی بتایا کہ اس موقع پر کالا کپرا پہننا صرف اہل تشیع ہی نہیں بلکہ جو لوگ بھی حضرت امام حسین کی شہادت کا غم مناتے ہیں وہ محرم کے دوران کالے کپڑے پہنتے ہیں۔

اس موقع پر بھارت میں تعزیہ نکالنے کا اہتمام کیا جاتا ہے اور دیگر چند ممالک میں مختلف طرح سے ماہ محرم کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

حضرت امام حسین کی شہادت کا غم 2 مہینے 8 دنوں تک منایا جاتا ہے جبکہ محرم کے شروع کے 10 دنوں میں جسے عشرۂ محرم بھی کہا جاتا ہے، حضرت امام حسین کی شہادت محرم کی دسویں تاریخ کو ہوئی تھی۔

اسی وجہ سے محرم کی پہلی تاریخ سے لے کر دسویں تاریخ تک مجالس و جلوس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 1:14 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details