اردو

urdu

ETV Bharat / state

مودی لال قلعہ پر پرچم کشائی کریں گے - Modi will flag

وزیراعظم نریندر مودی سلامتی کے چاق وچوبند انتظامات کے درمیان 73ویں یوم آزادی کے موقع پر جمعرات کو لال قلعہ پر پرچم کشائی کریں گے۔

مودی لال قلعہ پر پرچم کشائی کریں گے

By

Published : Aug 14, 2019, 8:35 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 12:52 AM IST

قومی پرچم لہرانے کے بعدوزیراعظم نریندرمودی قوم سے خطاب کریں گے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکز میں دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کےبعد پہلی مرتبہ لال قلعہ سے اہل وطن کو خطاب کریں گے۔
اس موقع پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر مملکت برائے دفاع شری پد نائک اور دفاعی سکریٹری سنجے سمترا لال قلعہ کے لاہوری گیٹ پر وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔ دفاعی سکریٹری وزیراعظم کا تعارف دہلی علاقے کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لفٹننٹ جنرل اسیت مستری سے کروائیں گے۔
لفٹننٹ جنرل اسیت مستری وزیراعظم کو سلامی منچ کی جانب لے جائیں گے جہاں فوج اور پولس گارڈ کے جوان انہیں سلامی دیں گے اور وزیراعظم گارڈ آف آنر کا جائزہ لیں گے۔
وزیراعظم کو سلامی دینے والے دستے میں فوج کے تینوں بازوؤں اور دہلی پولس فورس سے ایک ایک افسر اور 24۔24 جوان شامل ہوں گے۔ سلامی دینے والا دستہ قلعہ کے دیوار کے نیچے کھائی کے نزدیک قومی پرچم کے سامنے موجود رہے گا۔
فضائیہ کے ونگ کمانڈر انوج بھاردواج گارڈ آف آنر کی قیادت کریں گے۔ وزیراعظم کے گارڈ آف آنر میں شامل بری فوج کے دستے کی کمان میجر لیش رام ٹونی سنگھ سنبھالیں گے تو بحری دستے کی قیادت لفٹننٹ کمانڈر پرشانت پربھاکر کریں گے جبکہ فضائیہ کے دستے کی کمان اسکوارڈن لیڈر ایس بی گوڑا کے ہاتھوں میں ہوگی۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 12:52 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details