راہل گاندھی نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ’’پیارے نوجوانو، مودی اور شاہ نے آپ کا مستقبل تبا ہ کر دیا ہے۔ معیشت کو ہوئے نقصان اور نوکریوں کی قلت کو لے کر وہ آپ کے غصے کا سامنا نہیں کر سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ہمارے پیارے بھارت کو تقسیم کر رہے ہیں اور پس پردہ نفرت پھیلا رہے ہیں‘‘۔
'مودی اور شاہ نے نوجوانوں کا مستقبل تباہ کر دیا'
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر معیشت کو تباہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ملک کے نوجوانوں کا مستقبل تباہ کر دیا ہے اور ان کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہے۔
مودی اور شاہ نے نوجوانوں کا مستقبل تباہ کر دیا
انہوں نے کہا کہ ان کے پاس نوجوانوں کے سوالات کا جواب نہیں ہے اس لیے وہ طبقات کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کی حکمت عملی اپنا رہے ہیں لیکن ملک کو بچانے کے لیے ہمیں ہر ہندوستانی کے ساتھ محبت سے پیش آنا ہے ۔
راہل نے کہا ’’ہر ہندوستانی کے تیئں محبت کا جذبہ رکھتے ہوئے ہم ان کے تقسیم کاری کے ارادوں کو نیست و نابود کر سکتے ہیں‘‘۔