کانگریس کے میڈیا کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بدھ کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ حکومت نے پیٹرول، ڈیزل، خوردنی تیل اور کھانا پکانے کے گیس کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ کیا ہے کہ لوگوں کو اپنا گھر چلانا مشکل ہوگیا ہے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عام لوگوں کے لیے دسترس سے باہر ہوچکی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ صورتحال کچھ یوں ہے کہ آج ڈیزل 90 روپے، پٹرول 100روپے ، خوردنی تیل 200 روپے اور ایل پی جی سلنڈر 800 روپے کو عبور کرچکا ہے۔
قومی دارالحکومت دہلی سمیت ملک کے 200 کے قریب شہروں میں پٹرول کی قیمتیں پہلے ہی 100 روپے فی لیٹر کو عبور کر چکی ہیں۔