اردو

urdu

ETV Bharat / state

مودی سرکار اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے سنجیدہ: ڈاکٹر عقیل احمد - etvbharat

این سی پی یو ایل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عقیل احمد کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کی سربراہی والی موجودہ مرکزی سرکار اردو زبان و ادب کے فروغ کے لئے انتہائی سنجیدہ ہے۔

مودی سرکار اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے سنجیدہ: ڈاکٹر عقیل احمد
مودی سرکار اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے سنجیدہ: ڈاکٹر عقیل احمد

By

Published : Nov 13, 2021, 1:41 PM IST

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عقیل احمد نے کہا کہ موجودہ سرکار پر اردو ختم کرنے کا الزام سراسر بے بنیاد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اردو زبان و ادب کا مستقبل نہ صرف ہندوستان میں بلکہ دنیا بھر میں تابناک اور روشن ہے۔ ڈاکٹر عقیل احمد نے کہا کہ ’موجودہ نریندر مودی کی سرکار اردو زبان و ادب کے فروغ کے لئے انتہائی سنجیدہ ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ اس سرکار نے این سی پی یو ایل کے بجٹ میں 150 سو فیصد اضافہ کیا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’جو باتیں ہورہی ہیں کہ موجودہ سرکار اردو ختم کرنا چاہتی ہے وہ صرف ایک پروپیگنڈا ہے جس کی کوئی بنیاد ہی نہیں ہے‘۔ انہوں نے اردو کے مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اردو زبان کا مستقبل نہ صرف ہندوستان میں بلکہ پورے دنیا میں تابناک اور روشن ہے۔

ڈاکٹر عقیل احمد نے کہا کہ ’اردو کا مستقبل روشن ہے ہم پچاس برسوں سے سنتے آرہے ہیں کہ اردو ختم ہو رہی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے ملک کی شاید ہی کوئی ریاست ہوگی جہاں اردو بولنے اور پڑھنے والے نہ ملیں گے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’اردو دنیا کے باقی ملکوں جیسے امریکہ، کنیڈا۔ روس، چین، برطانیہ، جرمنی وغیرہ میں بھی پھیل رہی ہے اور مشرق وسطیٰ کے ممالک میں بھی اردو کی نئی بستیاں آباد ہورہی ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ اردو انگریزی کی طرح دنیا میں رابطے کی زبان بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ موصوف ڈائریکٹر نے کہا کہ این سی پی یو ایل سال میں بچوں کے لئے دو سے تین سو کتابیں شائع کرنے کے علاوہ ہر سال چالیس سے پچاس نئی ادبی کتابیں بھی شائع کرتا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details