اردو

urdu

ETV Bharat / state

جینرک دواؤں اور اسٹورز کی تلاش کے لئے موبائل ایپ

جن اوشدھی سوویدھا سینیٹری نیپکن اب صرف ایک روپے میں مل سکے گا۔

جینرک دواؤں اور اسٹورز کی تلاش کے لئے موبائل ایپ

By

Published : Aug 28, 2019, 9:39 AM IST

Updated : Sep 28, 2019, 1:49 PM IST

کیمیائی اشیاء اور کیمیاوی کھاد کے محکمے کے مرکزی وزیر ڈی وی سدا نند گوڑا نے ایک موبائل ایپلیکیشن 'جن اوشدھی سُگم' کی شروعات کی ہے اور یہ اعلان کیا ہے کہ جن اوشدھی سوویدھا آکسو-بایوڈیگریڈایبل سینیٹری نیپکن اب ایک روپے فی نیپکن کے حساب سے دستیاب ہوگا۔

جہاز رانی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، نیز کیمیاوی اشیاء اور کیمیاوی کھاد کے وزیر مملکت منسکھ ایل منڈاویہ نے بھی آج یہاں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

جن اوشدھی سویدھا آکسو- بایوڈیگریڈایبل سینیٹری نیپکنس کے بارے میں اعلان کرتے ہوئے جناب گوڑا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے تقریباً ایک سال قبل اس سلسلے میں جو یقین دہانی کرائی تھی اسے پورا کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا 'جن اوشدھی سُگم' کے ذریعے لوگ جن اوشدھی جینرک دواؤں اور ان کے اسٹوروں کے بارے میں صرف ایک انگلی ہلا کر پتہ لگا سکیں گے۔

کیمیاوی اشیاء اور کیمیاوی کھاد کے وزیر مملکت منسکھ ایل منڈاویہ نے بتایا کہ معلوم ہوا ہے کہ تقریباً 28 ملین لڑکیاں اچھے معیار کے سینیٹری نیپکن پیڈز مناسب قیمت پردستیاب نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم کو خیر باد کہہ دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوا سازی کے محکمے نے سبھی بھارتیوں کو پورے ملک میں پی ایم بی جے پی مراکز کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک کے ذریعے سستی صحت خدمات فراہم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے غریب لوگوں کا دواؤں پر آنے والا خرچ پہلے ہی کافی کم ہو چکا ہے۔

حکومت نے چار جون سنہ 2018 کو ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر'جن اوشدھی سوویدھا آکسو-بایوڈیگریڈایبل سینیٹری نیپکن' ڈھائی روپے فی پیڈ کے حساب سے فراہم کرنے کی شروعات کی تھی۔31جولائی شنہ 2019 تک پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی مراکز کے ذریعے اس طرح کے 1.30کروڑ سے زیادہ پیڈ فروخت کئے جاچکے تھے۔

ان سینیٹری پیڈوں کو بھارت کی خواتین کے لئے سستے اور قابل رسائی بنانے کی خاطر حکومت نے اب یہ فیصلہ کیا ہے کہ یہ پیڈ ایک روپے فی پیڈ کے حساب سے دستیاب کرائے جائیں گے جس کا وعدہ وزیر اعظم نےلوک سبھا انتخابات 2019 سے پہلے کیا تھا۔

یہ بھارتی خواتین کے اس طبقے کے لئے صحت کی ضمانت کو یقینی بنانے کا ایک اہم قدم ہے، جو مارکیٹ میں سستے سینیٹری پیڈ فراہم نہ ہونے کی وجہ سے ماہواری کے اپنے زمانے میں اب بھی مضر صحت پیڈ استعمال کرتے ہیں۔ اس سے ملک کی پسماندہ خواتین کے لئے 'سووستھ اور سوویدھا' کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ دوا سازی کے محکمے کی جانب سے اس اقدام سے سب کے لئے وزیر اعظم کےصحت کی سستی اور معیاری دیکھ بھال کے وژن کو پورا کرنے کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

اس سے وزیر اعظم کے'کلین انڈیا اینڈ گرین انڈیا' کے خواب کو پورا کرنے میں بھی مدد ملے گی، کیونکہ یہ پیڈز آکسو-بایوڈیگریڈایبل اور ماحول دوست ہوتے ہیں۔ جن اوشدھی سوویدھا پورے ملک کے 5500 سے زیادہ پی ایم بی جے پی مراکز میں فروخت کے لئے دستیاب ہے۔

'جن اوشدھی سُگم' موبائل ایپلی کیشن میں کئی آسانی سے استعمال ہونے والے متبادل موجود ہوں گے۔ اس میں قریب کے جن اوشدھی کیندر کا پتہ لگایاجاسکے گا، گوگل میپ کے ذریعے جن اوشدھی مراکز کا پتہ لگانے کے لئے سمت معلوم کی جاسکے گی اور جن اوشدھی جینرک دواؤں کو تلاش کیا جاسکے گا۔ یہ موبائل ایپلی کیشن اینڈرائڈ اور آئی او ایس پلیٹ فارموں دونوں پر فراہم ہوگی۔ اسے استعمال کرنے والے گوگل پلے اسٹور اور ایپل اسٹور کے ذریعے مفت میں ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 1:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details