اردو

urdu

ETV Bharat / state

معذورودیشا کو مس ڈیف 2019 کا خطاب

کہتے ہیں ارادے، امید اور حوصلے بلند ہوں توانسان کوئی بھی صحرا کوعبورکرسکتا ہے۔ ایسا ہی کارنامہ نوئیڈا کی ودیشا بلیان نے 2019 میں مس ڈیف کا خطاب جیت کرقائم کیا ہے۔

By

Published : Jul 8, 2019, 2:16 PM IST

معذوری کو اپنی طاقت بنا کر آگے بڑہی : ودیشا

دارالحکومت دہلی سے متصل نوئیڈاکی ودیشا بليان 2019 مس ڈ یف انڈیا کا خطاب اپنے نام کرکے سب کو حیران کردیا۔

معذوری کو اپنی طاقت بنا کر آگے بڑہی : ودیشا

خطاب حاصل کرنے کے بعد ودیشا نے کہا کہ عزم کے سامنے جسمانی اورذہنی معذوری رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

ماروا اسٹوڈیو کے ڈائریکٹر سندیپ ماروا نے کہاکہ آج مجھے بہت خوشی ہےکہ'' ایشین اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن''نے بھارت کی جانب سے جنوبی افریقہ میں ہونے والے فیسٹیول مس ڈیف ورلڈ 2019 کے لیے ان کو تیار کیا ہے۔

معذوری کو اپنی طاقت بنا کر آگے بڑہی : ودیشا

اس موقع پر پر ودیشا کا ماروا سٹوڈیو میں استقبال کیا گیا اورنیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

قوت سماعت اورگویائی سے محروم ویدیشا نے اپنی دردبھری داستان شیئر کیا ۔

ودیشا نے کہا کہ شروع میں مجھے بہت گھبراہٹ رہتی تھی اکثراسکول میں میں گم سم اورخاموش اور تنہا رہتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں مشکلات سےلڑتے ہوئے اس مقام پر پہنچی ہوں۔
میرا خیال ہے کوئی بھی بچہ اپنی معذوری کو اپنی طاقت بنا کر آگے بڑھ سکتا ہے۔

اس موقع پر ودیشا کو تعاون کرنے والی پوری ٹیم دیپا ملک انٹرنیشنل پیراایھلیٹ، دیویکا ملک کوفاؤنڈر ''وہیلنگ ہیپنس''، کوریوگرافر سندیپ آہلووالیہ، میک اپ آرٹسٹ سونیا ڈھینگرا، لیفٹیننٹ ریٹا گگواني پرسنالٹي ڈیولپمنٹ مینٹ اورسنیناکشیپ سافٹ اسکل ٹرینر موجودتھے

اس موقع پر پدم شری اور ارجن ایوارڈیافتہ دیپا ملک نے کہا کے ہمارے ادارے ایسے معذور افراد کو بااختیار بنانے اور ا ن کی کمزوریوں اور خامیوں سے ہٹ کر ان کی صلاحیتوں کوعوام کے سامنے پیش کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details