این ڈی کی جانب سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نےکہا کہ'انتخابات میں اقلیتوں کا غلط استعمال کیاجاتا ہے، ان کے ساتھ دھوکہ کیا جاتا ہے، ہم تمام مذاہب کے لوگوں کے ساتھ یکساں برتاوکریں گے'۔
اقلیتوں کو دھوکہ دیا جاتا ہے: مودی - وزیر اعظم
عام انتخابات میں زبردست جیت حاصل کرنے کےبعد وزیر اعظم نریندر مودی نے این ڈی کی جانب سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کیا
انھوں نے مزید کہا کہ' عوام نے ہمیں ہمارے رویے کی بنیاد پر منتخب کیا ہے ہمیں کندھے سے کندھا ملا کر چلنا ہے'۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو این ڈی اے کا رہنمامنتخب کیا گیا ہے۔ اکالی دل کے رہنما پرکاش سنگھ بادل نے ان کے نام کی پیش کش کی جسے نتیش کمار، ادھو ٹھاکرے، رامولاس پاسوان نے اپن حمایت دی۔
اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی اور انھیں اپنا استعفی سونپا تھا، ۔ صدر جمہوریہ نے انکا استعفی قبول کرلیا ہے اور انھیں نئے مرحلے تک اقتدار سنبھالنے کی ہدایت دی ہے۔