اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی پھر شرمسار، نابالغ بچی کا ریپ - ریپ

دہلی کے شمال مشرقی ضلع کے دیال پور تھانہ علاقے میں ایک پانچ برس کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

دہلی پھر شرمسار، نابالغ بچی کا ریپ

By

Published : Jul 6, 2019, 5:36 PM IST

مقامی لوگوں میں کافی غصہ ہیں۔ لوگوں نے شیو وہار روڑ جام کرکے دہلی پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ملزم کی تلاش جاری ہے۔

بچی کو ساتھ لے جاتے ہوئے اس شخص کی تصویر سی سی ٹی وی میں قید ہوگئی ہے اس کی مدد سے پولیس ملزم کی پہچان کرنے میں لگی ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق 8:30 کے آس پاس بچی کے والد ایک دعوت سے واپسی کے بعد بچی کو گھر کے نیچے چھوڑ کر کسی کام سے چلے گئے۔ کچھ وقت کے بعد قریب 10 بجے بچی کی والدہ کا فون آیا کہ بچی ابھی تک گھر واپس نہیں آئی ہے۔

اس کے بعد بچی کے اہلخانہ نے بچی کو کافی تلاش کیا لیکن بچی کا کہیں پتہ نہیں چلا۔اس کے بعد 12 بجے کے آس پاس کراول نگر تھانہ سے بچی کے والد کو فون آیا کہ بچی تھانہ کراول نگر میں ہے۔

بچی کے اہلخانہ ابھی تھانہ پہنچے بھی نہیں تھے کہ اس پہلے ایک اور فون آیا کہ بچی کو جی ٹی بی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بچی کے اہلخانہ کے مطابق معصوم بچی کے ساتھ کسی نے درندگی کی تھی۔ اور اس کی حالت بہت نازک تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details