اردو

urdu

لڑکیوں کا طبی معائنہ کیمپ

گریٹر نوئیڈا کے گوتم بدھ نگر ضلع میں اوکزیلری نرسنگ مڈوائف( اے این ایم) سب سینٹر میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد انیمیا بیماری سے بچیوں کو محفوظ رکھنا تھا۔

By

Published : Jul 10, 2019, 4:53 PM IST

Published : Jul 10, 2019, 4:53 PM IST

طبی معائنہ کیمپ

ضلعی افسر ڈ ی کے سنگھ نے بتایا کہ ضلع کے 124 اے این ایم سب سینٹرز پر نوجوانان صحت ٹیسٹ کیمپ منعقد ہوا، جس میں 2974 نو عمر لڑکیوں کا معائنہ کیا گیا اور حسب ضرورت انہیں دوائیاں بھی مفت میں دی گئیں۔

طبی معائنہ کیمپ

اس موقع پر ان کی اونچائی، وزن کی پیمائش اور خون کی جانچ کے ساتھ ہی بی ایم آئی (باڈی ماس انڈیکس) کی جانچ کی گئی اور صحت اور حفظان صحت کے سلسلے میں اے این ایم، آشا اور آگن باڑی کارکنان نے لڑکیوں کوآگاہ کیا۔

ضلع پروگرام افسر نے بتایا کہ اسکول نہ جانے والی نوعمر لڑکیوں کی طبی جانچ کے لیے محکمہ تعلیم کا تعاون لیا جائے گا اور ان کا ہیلتھ کارڈ تیار کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details