اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے این یو: اجلاس کے بعد بھی تصفیہ نہیں ہوسکا

وزارت فروغ انسانی وسائل اور جے این یو ایس یو کے درمیان کافی لمبی میٹنگ ہوئی، ذرائع نے بتایا کہ نہ وزارت نے جے این یو ایس یو کی بات مانی اور نہ ہی جے این یو ایس یو نے سکریٹری کی یقین دہانی پر بھروسہ کیا۔

جے این یو: میٹنگ کے بعد بھی تصفیہ نہیں ہوسکا
جے این یو: میٹنگ کے بعد بھی تصفیہ نہیں ہوسکا

By

Published : Jan 10, 2020, 6:55 PM IST

میٹنگ کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جے این یو ایس یو کی سربراہ آئشی گھوش نے میٹنگ کو مذاکرات کا ایک حصہ قرار دیا مگر یہ بھی کہا کہ ابھی تک کوئی فیصلہ کن نتیجہ سامنے نہیں آیا۔

جے این یو: میٹنگ کے بعد بھی تصفیہ نہیں ہوسکا

انہوں نے بتایا کہ 'ِان کے دو ہی مطالبات ہیں، پہلا فیس میں اضافے کا فیصلہ واپس لینا اور وائس چانسلر جگدیش کمار کی معطلی، ان دونوں مطالبات کو سامنے رکھا گیا، اب وزارت کیا فیصلہ کرتی ہے، اسی کے مطابق ہی آئندہ کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

میٹنگ میں موجود ایک جے این یو ایس کے رکن نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مذکورہ میٹنگ کامیاب نہیں کہی جاسکتی کیوں کہ جے ان یو ایس یو کے مطالبات پر وزارت نے کچھ خاص تشفی بخش جواب نہیں دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details