اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرگل جنگ میں شہید جوانوں کی یاد میں میراتھن دوڑ - کارگل

جنگ میں بھارت نے اپنے 527 جوانوں کو کھو دیا تھا جبکہ 1363 جوان زخمی ہوئے تھے۔

کارگل جنگ میں شہید جوانوں کی یاد میں میراتھن دوڑ

By

Published : Jul 28, 2019, 11:18 PM IST


ریاست اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر کے سیکٹر -21 اے نوئیڈا اسٹیڈیم میں بھارتیہ جنتا یوا مورچہ نوئیڈا شہر کے زیر اہتمام کارگل فتح کی یاد میں '’’دوڑےگا نوجوان وطن کے لئے ‘‘ میراتھن منعقد کیا گیا۔

جس میں مہمان خصوصی کے طور پر اتر پردیش خواتین کمیشن کی صدر وملا باتھم نے ترنگا پرچم دکھا کرمیراتھن دوڑ کا آغاز كيا۔

اطلاع کےمطابق اس میں چھوٹے بچوں کے ساتھ سینکڑوں کی تعداد میں نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

میراتھن مکمل ہونے کے بعد موجود نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وملا باتھم نے کہا کی کارگل جنگ میں شہید ہوئے بہادرجوانوں کی یاد میں میراتھن کا اہتمام کرنا واقعی قابل تعریف ہے۔کارگل جنگ کو دو عشرے مکمل ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس جنگ میں ہندوستان نے اپنے 527 جوانوں کو کھو دیا تھا جبکہ 1363 جوان زخمی ہوئے تھے۔

یوا مورچہ ضلع صدرچمن اوانا نے کہا ہندوستانی جوانوں نے کارگل جنگ میں اپنے خون کا آخری قطرہ ملک کی حفاظت اوردفاع کے لئے نچھاور کر دیا تھا۔

میراتھن دوڑ میں بالترتیب 5،3،1 کلومیٹر میں فاتح نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو انعامات، میڈل، توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details