مشاعرے Mehfil Mushaira in Delhi کی صدارت گلستان سر سید کے پروردہ سینیئر علی گیرین، اردو شعر ادب سے تعلق رکھنے والے سہیل اے صدیقی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض فرید احمد فرید نے انجام دیئے۔
Mehfil Mushaira in Delhi: صاحب آباد میں محفل مشاعرہ کا انعقاد استقبالیہ تعارفی کلمات میں حاجی سلامت اللہ نے کہا کہ اس وقت شعری ادب Poetry Session پیش کرنے کی سخت ضرورت ہے۔ اس موقع پرسہیل اے صدیقی نے کہا کہ شعری موضوعات میں ایسی تبدیلی کی گنجائش نکالی جائے جن کے نتیجے میں سر سید تحریک کی طرح چوپال سے چوراہوں تک مشترکہ قدروں کو پہنچایا جا سکے۔
اس یاد گار محفل Mehfil Mushaira میں بطور مہمانان شرکت کرنے والوں میں حاجی کفایت اللہ، معین جے پوری، شمیم قادری،وسیم قادری، امانت اللہ، منت اللہ ایڈوکیٹ، شہناز سلامت اللہ، راجہ بھائی چوڑی والے، شہزاد بھائی اورسعید قادری کے علاوہدیگر عمائدین شہر، سیاسی و سماجی سرکردہ شخصیات نیز خاصی تعداد خواتین اور با ذوق نوجوانان بھی صف سامعین میں رونق افروز رہے۔
محفل مشاعرہ Mehfil Mushaira کے اختتام پرہوٹل کے مالک حاجی کفایت اللہ نے تمام مہمانان و شعرائے کرام کا شکریہ ادا کیا۔