دہلی:جامعہ ہمدرد کے احاطے میں بزنس اینڈ ایمپلائمنٹ بیورو اور ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنل کے ذریعے مشترکہ طور پر 25 فروری تیسرا میگا روزگار میلہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے لیے آن لائن رجسٹریشن مفت رکھا گیا ہے۔ اس بات کی جانکاری جامعہ ہمدرد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران دی گئی۔ اس میلے میں ملک کی 88 معروف کمپنیاں شرکت کے لیے آ رہی ہی۔ گذشتہ سال روزگار میلے میں 14 ہزار افراد نے شرکت کی تھی جن میں سے چار ہزار افراد کو مختلف کمپنیوں کے ذریعے موقعے پر ہی ملازمت فراہم کی گئی۔
روزگار میلے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے بزنس اینڈ ایمپلائمنٹ بیورو کے ایجوکیشنل سکریٹری شوکت مفتی نے کہا کہ اس بار روزگار میلے کے لئے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی گئی ہیں، وزیراعظم مودی کے ذریعے اسکل ڈیولپمنٹ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی کوششیں جاری ہیں، جبکہ جامعہ ہمدرد کے بانی حکیم عبدالحمید نے سالوں پہلے اسکل ڈیولپمنٹ کو ترقی دینے کے لیے بزنس اینڈ امپلائیمنٹ بیورو کی بنیاد رکھی تھی۔ جس کے ذریعے غریب اور کمزور طبقے کے طلباء کو تربیت فراہم کر انہیں ملازمت دلانے میں اہم کردار ادا کیا جا رہا ہے۔