اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: محرم الحرام کے پیش نظر امن کمیٹی کی میٹنگ - نوئیڈا

دہلی کے نواحی علاقے نوئیڈا میں محرم الحرام کے پیش نظر جہانگیر پور قصبے میں گزشتہ روز ایس ڈی ایم ، نائب تحصیل دار، ایس ایس آئی نے شہری امن کمیٹی کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی۔

امن کمیٹی کی میٹنگ

By

Published : Sep 8, 2019, 10:29 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 8:48 PM IST

ایس ڈی ایم جیور گنجن سنگھ نے میٹنگ میں ممبران کی تجاویز سنیں اور امن کمیٹی کے تمام ممبران سے بھرپور تعاون کی درخواست کی۔

امن کمیٹی کی میٹنگ

ایس ڈی ایم نے کہا کہ' لوگ قیام امن کے لیے بہترین اور مثالی کردار ادا کریں ہمارا مقصد ملکر پرامن ماحول فراہم کرنا اورامن و امان قائم رکھنا ہے۔امن کمیٹی کے ممبران اپنی ذمہ داری کو اد ہوئے لوگوں میں دین اسلام سے محبت کو عام کریں اور انھیں یہ پیغام دیں کہ وہ غیر ضروری بیانات اور افواہوں پر دھیان نہ دیں۔

امن کمیٹی ممبران کی ذمہ داران نے ایس ڈی ایم کو اس بات کا تیقن دلایا ہے کہ وہ متحد ہو کر سماج دشمن عناصر اورفرقہ واریت پھیلانے والوں کے منصوبوں کو ناکام بناکر وعام میں محبت، امن اور مذہبی ہم آہنگی کا ثبوت پیش کریں گے۔

اس دوران تعزیہ لے جانے والے راستوں کے تعلق سے تفصیلات دیں گئیں اورمحکمہ بجلی کوبھی تعزیہ کے راستوں سے بجلیتار ہٹانے اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اس موقع پر ضلع پنچایت کوبھی صاف صفائی کا معقول بندوبست کرنے کاحکم دیا گیا ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 8:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details