اردو

urdu

ETV Bharat / state

National Council of Urdu: قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے لٹریچر پینل کی میٹنگ

لٹریچر پینل، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کا ایک اہم پینل ہے جس کے تحت ادبی و تنقیدی کتابیں شائع کی جاتی ہیں، اس کی منظوری سے اب تک گراں قدر کتابیں شائع کی جاچکی ہیں۔ Meeting in National Council Delhi

etv bharat urdu khabar
etv bharat urdu khabar

By

Published : Aug 7, 2022, 1:46 PM IST

نئی دہلی: قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے صدر دفتر میں لٹریچر پینل کی میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت پروفیسر مظفر علی شہ میری نے کی۔ اس موقع پر این سی پی یو ایل کے ڈائریکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے میٹنگ کے شرکاء کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی پابندیوں کے خاتمے کے بعد کونسل کی تمام سرگرمیاں حسبِ سابق آف لائن شروع ہوچکی ہیں، یہ میٹنگ بھی اسی سلسلے کا حصہ ہے۔ Meeting of National Council for Promotion of Urdu Language Literature Panel

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ لٹریچر پینل، کونسل کا ایک اہم پینل ہے جس کے تحت ادبی و تنقیدی کتابیں شائع کی جاتی ہیں اور اس کی منظوری سے اب تک گراں قدر کتابیں شائع کی جاچکی ہیں۔ شیخ عقیل احمد نے کہا کہ کونسل کے پیش نظر اردو زبان کی ہمہ جہت ترقی ہے اور اس کے لیے ہم آپ حضرات کی تجاویز اور مشوروں کا دل سے استقبال کرتے ہیں اور انھیں عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی جائے گی۔

اس میٹنگ میں پینل کی سابقہ میٹنگ میں پیش کردہ تجاویز کی تصدیق اور اس کے تحت چلنے والے مختلف پروجیکٹس پر غور و خوض کیا گیا، ساتھ ہی متعدد نئے اشاعتی منصوبے بھی زیر بحث آئے۔ اس دوران میٹنگ کے شرکاء نے اپنی تجاویز پیش کیں۔ اس میٹنگ میں پینل کے تحت جاری اشاعتی منصوبوں پر گفتگو کے علاوہ شرکاء نے کہا کہ اردو زبان میں ہندوستان کی دوسری علاقائی زبانوں کے شاہکار ادب کے ترجمے، اسی طرح اردو کے نمائندہ ادبی شہ پاروں کو دوسری علاقائی زبانوں میں منتقل کرنے کے سلسلے میں ایک منظم منصوبہ بندی کی جائے اور مختلف زبانوں اور ان کے قارئین کو باہم مربوط کرنے کے لیے کونسل کے زیر اہتمام اس منصوبے پر عمل کیا جائے۔
ڈائریکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد اور میٹنگ کے چیئر مین پروفیسر مظفر علی شہ میری نے اس تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مفید تجویز ہے اور اس سلسلے میں ضروری اقدام کیا جائے گا۔ اسی طرح اس میٹنگ میں اردو کے کلاسیکی و نصابی ناولوں کی کونسل کے زیر اہتمام اشاعت کی تجویز بھی منظور کی گئی، اس کے تحت طلبہ کی ضرورت کو ملحوظ رکھتے ہوئے کلاسیکی و نصابی ناولوں کو از سر نو شائع کیا جائے گا، تاکہ یہ کتابیں ان تک بہ آسانی پہنچائی جاسکیں۔

اس میٹنگ کے دیگر شرکاء میں پروفیسر صدیق الرحمٰن قدوائی، پروفیسر قاضی جمال حسین، ڈاکٹر نریش، پروفیسر قاضی حبیب احمد، پروفیسر شبنم حمید، ڈاکٹر قدسیہ قریشی اور ڈاکٹر نکولن کنڈوتھ ولپل کے علاوہ کونسل سے ڈاکٹر کلیم اللہ (ریسرچ آفیسر) اور محمد انصر (ریسرچ اسسٹنٹ) وغیرہ موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details