اردو

urdu

ETV Bharat / state

میناکشی لیکھی کی کیجریوال پر سخت نکتہ چینی

زرعی قوانین کی کاپی پھاڑنے پر بی جے پی کی رکن پارلیمان میناکشی لیکھی نے کہا کہ 'اروند کجریوال سیکنڈز میں رنگ بدلتے ہیں اور گرگٹ کو شرمندہ کرتے ہیں۔ وہ یو ٹرنز کے ماہر اور غیر واضح سیاست کے چیمپئن ہیں۔'

قانون کی کاپی پھاڑنے پر، میناکشی لیکھی نے کیجریوال پرسخت ریمارک کیا
قانون کی کاپی پھاڑنے پر، میناکشی لیکھی نے کیجریوال پرسخت ریمارک کیا

By

Published : Dec 18, 2020, 8:59 AM IST

بی جے پی کی رکن پارلیمان میناکشی لیکھی نے دہلی کے قانون ساز اسمبلی کے یک روزہ اجلاس میں مرکز کے نافذ کردہ زرعی قوانین کی کاپیز پھاڑنے پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ "نئے گرگٹ" ہیں۔

نئی دہلی سے رکن پارلیمان میناکشی لیکھی نے کہا کہ دہلی گزٹ میں 23 نومبر کو زرعی قوانین کو نوٹیفائی کیا گیا تھا۔

لیکھی نے کہا کہ 'مرکز کے تین زرعی قوانین سے متعلق 23 نومبر کو دہلی گزٹ میں مطلع کیا گیا تھا۔ اطلاع دینے کے بعد اب دہلی اسمبلی میں اسی ایکٹ کی کاپیاں پھاڑ رہے ہیں۔ یہ موقع پرست سیاست ہے۔ وہ (اروند کیجریوال) ایک نئے گرگٹ ہیں ، جو بغیر کسی وجہ کے صرف رنگ تبدیل سکتے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'اروند کیجریوال سیکنڈز میں رنگ بدلتے ہیں اور گرگٹ کو شرمندہ کرتے ہیں۔ وہ یو ٹرنز کے ماہر اور غیر واضح سیاست کے چیمپئن ہیں۔'

جمعرات کے روز خصوصی دہلی اسمبلی اجلاس میں تینوں قوانین کی کاپیاں پھاڑتے ہوئے کیجریوال نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ انتخابات کے لئے فنڈ حاصل کرنے کے لئے ان قوانین کو لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ 'بی جے پی نے پچھلے کچھ سالوں میں انتخابات کو بہت مہنگا کردیا ہے۔ بی جے پی نے انتخابات کے لئے فنڈز لینے کے لئے زرعی قوانین بنائے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں:دہلی: زلزلے کے تیز جھٹکے

ABOUT THE AUTHOR

...view details