اردو

urdu

ETV Bharat / state

مایا وتی کی کارکنان کو نصیحت - members

کانشی رام کی جینتی کے موقعے پر بی ایس پی نےآج کسی بھی قسم کی کوئی تقریب منعقد نہیں کی۔

file photo

By

Published : Mar 15, 2019, 11:11 PM IST


بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کارکنان سے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں اپنے سوجھ بوجھ کا مظاہرہ کریں۔
ان کا کہنا تھا پارٹی کو بہتر نتائج دلانا ہی پارٹی فاونڈر کانشی رام کو سچی خراج عقیدت ہوگی۔

مایاوتی نے جمعہ کو پارٹی فاونڈر کانشی رام کی جینتی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت دیتے ہوئے کہا کہ کارکن اپنی سوجھ بوجھ سے بہتر نتائج دلائیں۔

انہوں نے کہا کہ بی ایس پی حکومت میں ان عظیم ہستیوں کے ساتھ ساتھ دلت و او بی سی سماج میں پیدا ہونے والے مہان سنتوں، گروؤں کو بھی کافی احترام دیا گیا۔

سماجی تبدیلی و مساوی سماج کی تشکیل کے لئے ان عظیم ہستیوں کے جدوجہد و قربانیوں کو بھلانا ممکن نہیں ہے۔


محترمہ مایاوتی نے اس موقع پر کہا کہ بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے انتقا ل کے بعد کئی دہائیوں تک گمنام و منتشر پڑے ان کے کارواں کو بام سیف، ڈی ایس۔ و بی ایس پی مومنٹ کے ذریعہ زندہ کر کے ان کو ملک کی سیاست میں احترام دلانے کا کام کانشی رام نے کیا۔

انہوں مرکز و ریاست کی برسر اقتدار پارٹیوں پر انہیں نظر انداز کرنے کا الزام لگایا۔

کانشی رام کی جینتی کے موقعے پر بی ایس پی نےآج کسی بھی قسم کی کوئی تقریب منعقد نہیں کی۔
لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ضابطہ اخلاق نافذ ہے۔ تاہم محترمہ مایاوتی نے مسٹر کانشی رام اسمارک پر جاکر ا ن کی مورتی پر گلپوشی کر کے ان کو خراج عقید ت پیش کی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details