انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹیڈیز میں گورننگ کونسل کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اتفاق رائے سے مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی کو دینی وتعلیمی میدان میں نمایاں خدمات کی بنیاد پر ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا۔
متعدد شخصیات اور اداروں کو نواں ایوارڈ دیے جانے کی تجاویز موصول ہوئی تھیں، جن میں سے آئی او ایس کی گورننگ کونسل نے اس ایوارڈ کے لیے مولانا عبداللہ مغیثی کے نام کا انتخاب کیا۔
انسٹی ٹیوٹ آف ابجیکٹیو اسٹڈیز کے فائنانس سکریٹری محمد عالم نے بتایا کہ آئی او ایس نے 2006 میں مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والی شخصیات اور اداروں کو آئی او ایس لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دینے کا سلسلہ شروع کیا تھا اب تک آٹھ ایوارڈ دیئے جاچکے ہیں۔