پارلیمنٹ میں ایک موٹر سائیکل سوار شخص نے چاقو لے کر داخل ہونے کوشش کررہا تھا تبھی وہاں موجود سکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار کرلیا اور اسے دہلی پولیس کے علاوہ اسپیشل سیل اور دیگر سکیورٹی ایجنسیاں پوچھ گچھ کررہی ہیں۔
چاقو بردار شخص کی پارلیمنٹ میں داخلے کی کوشش ابتدائی تفتیش میں پولیس نے اس شخص کو ذہنی طور سے پریشان ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق وجے چوک کے پاس واقع پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ پر آج صبح سکیورٹی اہلکار موجود تھے۔ اسی دوران وہاں پر ایک شخص موٹر سائیکل پر آیا۔
گیٹ کے پاس ہی اس نے موٹر سائیکل سے اترکر ہاتھ میں چاقو لے کر پارلیمنٹ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے لگا۔وہیں موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے اسے گرفتار کرلیا۔
فوری طور پر پارلیمنٹ ہاؤس سے یہ اطلاع پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن کو دی گئی۔ موقع پر پہنچنے والی پولیس نے اس شخص کو تحویل میں لے لیا ہے۔
تھانہ میں اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔کہ وہ پارلیمنٹ میں کیوں داخل ہونا چاہتا تھا۔
ابتدائی تفتیش میں اس کے بابا رام رحیم کا حامی ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔لیکن ابھی واضح نہیں ہوسکا ہے۔