مرکزی دہلی میں ایک 35 سال کے شخص نے پولیس کو فون کر کے وزیر اعظم مودی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ جیسے ہی یہ دھمکی آمیز فون آیا، پولیس کی ٹیم فوری طور پر حرکت میں آ گئی اور ملزم کی تلاش شروع کر دی۔
حالانکہ پولیس کو زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی اور ملزم جلد ہی پولیس کی گرفت میں آگیا۔ جب پولیس نے اسے پکڑا تو وہ پوری طرح سے نشہ میں دھت تھا۔ وہ کچھ بھی بولنے کی حالت میں نہیں تھا۔ جس کے پیش نظر پولیس اسے میڈیکل کے لیے اسپتال لے گئی۔
ڈی سی پی انگت پرتاپ سنگھ کے مطابق، ملزم کی شناخت 35 سالہ پنٹو سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔ ملزم پیشے سے کارپینٹر ہے اور ساگرپور کے علاقے کیلاش پوری میں رہتا ہے۔