نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائيڈو نے یوگا کومقبول عام بنانے اور صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے نیز ملک میں غیر متعدی بیماریوں کے بڑھتے معاملات سے نمٹنے کے لئے اسے اسکولی نصاب میں شامل کرنے کو کہا ہے۔
نائب صدر جمہوریہ نے پرجاپتی برہما کماری یونیورسٹی کی طرف سے بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر لال قلعہ میں منعقد ہ پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ قدیم بھارتی طریقہ صحت یوگ نہ صرف بہتر جسمانی اور ذہنی صحت کو یقینی بناتا ہے بلکہ نظم و ضبط کی زندگی بسر کرنے کے طریقے بھی سکھا تا ہے۔
انہوں نے اس کے پیش نظر مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے یوگ کو اسکولی نصاب میں شامل کرنے کی اپیل کی۔