کورونا وائرس کے چلتے تمام عصری و دینی تعلیمی اداروں کو مکمل طور سے بند کر دیا گیا تھا لیکن اب حکومت کی جانب سے محدود سطح پر 21 ستمبر سے اسکولوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ لیکن اس گائیڈ لائن میں دینی مدارس کو شامل نہیں کیا گیا۔ اب اہل مدارس کے سامنے کوئی واضح تصویر نہیں ہے۔
مدارس کا اسکولز کے طرز پر گائیڈ لائن جاری کرنے کا مطالبہ
میوات میں مدرسہ انتظامیہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مدارس کے لیے ایک مکمل رہنما ہدایات جاری کی جائیں۔
مدارس کا حکومت سے اسکولز کے طرز پر گائیڈ لائن جاری کرنے کا مطالبہ
اہل مدارس کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ عصری اداروں کی طرح دینی اداروں کے لیے بھی کوئی گائیڈ لائن جاری کی جائے۔