اردو

urdu

ETV Bharat / state

نائیڈو نے راجیہ سبھا کے کام کاج پر اطمینان کا اظہار کیا

راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ایوان کے 252 ویں سیشن کے دوران ہوئے کام کاج پر اطمینان کا اظہار کیا اور ملازموں کی لگن، ایمانداری اور جذبے کی تعریف کی۔

By

Published : Sep 24, 2020, 11:39 PM IST

m venkaiah naidu expressed satisfaction over the functioning of the rajya sabha
راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو

راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے اپنی رہائش گاہ پر ایک جائزہ میٹنگ کی اور سیشن کے آپریٹنگ سے جڑے افسران اور اہلکاروں کی تعریف کی۔

انہوں نے راجیہ سبھا سکریٹریٹ کو سیشن کے دوران کووڈ انفیکشن پائے گئے 83 افسران کو طبی سہولیات مہیا کرانے اور دیگر امداد مہیا کرانے کے احکامات دیئے۔

میٹنگ میں پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی، وزارت میں وزیر مملکت وی مرلی دھرن اور ارجن رام میگھوال، راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل دیپک ورما، نائب صدر کے سکریٹری آئی وی سبا راؤ، پارلیمانی امور کے سکریٹری آر ایس شکلا اور راجیہ سبھا سکریٹری پی پی کے راما چریولو اور سینئر افسران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details