اردو

urdu

ETV Bharat / state

LPG gas cylinder prices slashed مرکزی حکومت نے گیس سلنڈر کی قیمت میں 200 روپئے کی کمی کا اعلان کیا

تہوار کے موسم سے پہلے صارفین کے لیے ایک بڑی راحت کے طور پر، مرکزی کابینہ نے 29 اگست کو تمام 33 کروڑ صارفین کے لیے گھریلو استعمال کے لیے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں بھاری کمی کا اعلان کیا ہے۔ LPG gas cylinder prices slashed by Rs 200 for all consumers, announces Centre

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 29, 2023, 5:01 PM IST

Updated : Aug 29, 2023, 10:44 PM IST

مرکزی حکومت نے گیس سلنڈر کی قیمت میں 200 روپئے کی کمی کا اعلان کیا
مرکزی حکومت نے گیس سلنڈر کی قیمت میں 200 روپئے کی کمی کا اعلان کیا

مرکزی حکومت نے گیس سلنڈر کی قیمت میں 200 روپئے کی کمی کا اعلان کیا

تہوار کے موسم سے پہلے صارفین کے لیے ایک بڑی راحت کے طور پر، مرکزی کابینہ نے 29 اگست کو تمام 33 کروڑ صارفین کے لیے گھریلو استعمال کے لیے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں بھاری کمی کا اعلان کیا ہے۔ مرکز نے آج گیاس سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی کابینہ کی میٹنگ کے دوران تمام گھریلو صارفین کے لیے گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 200 روپے فی سلنڈر کی کمی کی ہے۔

مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہاکہ ’ایل پی جی سلنڈر کے تمام گھریلو صارفین کو فی سلنڈر 200 روپے کی سبسڈی دی جائے گی‘۔ مزید برآں پی ایم اجوالا اسکیم کے تحت صارفین کو یہ سبسڈی موجودہ سبسڈی کے اوپر دی جائے گی۔ کابینہ نے اجولا اسکیم کے تحت اضافی سبسڈی کو منظوری دی ہے۔ اضافی سبسڈی بھی 200 روپئے ہوگی تاہم اب پردھان منتری اجولا یوجنا کے مستفیدین کے لیے سبسڈی 400 روپئے فی سلنڈر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Article 370 Hearing in SC جموں و کشمیر میں انتخابات کب ہوں گے، ریاست کا درجہ کب بحال ہوگا؟ سپریم کورٹ کا مرکز سے سوال

مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کابینہ میٹنگ سے متعلق بریفنگ میں کہا کہ صارفین کو رکھشا بندھن اور اونم کے تحفہ کے طور پر اجولا اسکیم کے تحت ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے فی سلنڈر کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ اجولا سے مستفید ہونے والوں کے لیے سبسڈی اب 400 روپے فی ایل پی جی سلنڈر ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایل پی جی سلنڈروں پر اضافی سبسڈی کا نفاذ آج سے ہوجائے گا۔

Last Updated : Aug 29, 2023, 10:44 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details