اردو

urdu

ETV Bharat / state

لونی معاملہ: غازی آباد پولیس نے دوبارہ پانچ لوگوں کو نوٹس بھیجا

اترپردیش کے غازی آباد کے لونی علاقے میں گزشتہ دنوں ایک بزرگ شخص کی پٹائی کے ویڈیو کو وائرل کرنے کے معاملے میں پولیس نے ٹویٹر سمیت پانچ لوگوں کو دوبارہ نوٹس بھیجا ہے۔

Police again sent notice to five people
لونی معاملہ: غازی آباد پولیس نے دوبارہ پانچ لوگوں کو نوٹس بھیجا

By

Published : Jul 4, 2021, 1:58 PM IST

بزرگ کی داڑھی کاٹے جانے کے معاملے میں وائرل ویڈیو پر ٹویٹر پر جو ایف آئی آر ہوئی تھی اس معاملے میں غازی آباد پولیس نے دوبارہ پانچ لوگوں کو نوٹس بھیجا ہے۔

جن لوگوں کو نوٹس بھیجا گیا ہے اس میں گریوانسیز آفیسر دھرمندر چتر کا نام بھی شامل ہیں۔

معلوم ہوکہ غازی آباد لونی سرحدی علاقے میں بزرگ شخص کے ساتھ مارپیٹ اور بدسلوکی کرنے کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو کو فرقہ وارانہ طور پر ماحول کو خراب کرنے کے لئے وائرل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: دہلی: آئی پی ایس افسر تاج حسن کو بڑی ذمہ داری دی گئی

اس معاملے میں پولیس نے ٹویٹر سمیت سات لوگوں پر مقدمہ درج کیا تھا۔ ساتھ ہی ٹویٹر انڈیا کے ایم ڈی کو نوٹس بھیجا تھا۔ ایم ڈی منیش مہاشری نہیں پہنچے لیکن انہوں نے ای میل کے ذریعے جواب بھیجا تھا جس سے پولیس مطمئن نہیں ہوئی اور دوبارہ ٹویٹر سمیت پانچ لوگوں کو نوٹس بھیجا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details