مسٹر برلا اور ان کی اہلیہ تقریباً 12 بجے ہنر ہاٹ پہنچے جہاں اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے ان کا استقبال کیا۔ مسز اور مسٹر برلا نے ہنر ہاٹ کا دورہ کیا اور کئی اسٹال پر ہنر مند کاریگروں کے فن پارے دیکھے۔
لوک سبھا اسپیکر نے کچھ هنرمندوں کے ساتھ تصاویر بھی كھنچوائی اور پکوانوں کی اسٹال پر کچھ مزیدار پکوانوں کا لطف بھی لیا۔ بعد میں پریس کے نمائندوں سے بات چیت میں مسٹر برلا نے کہا کہ ہنر ہاٹ کے ذریعہ اقلیتی امور کی وزارت نے ملک بھر کے دیہی علاقوں میں ہاتھ سے کام کرنے والے چھوٹے اور اور انتہائی چھوٹے کاریگروں کو ایک بڑا بازار فراہم کرانے کی کوشش کی ہے۔
اس سے ان کاریگروں کو اپنے فن اور زندگی دونوں کو بہتر کرنے کرنے کا موقع اور تحریک ملے گی۔ لوک سبھا اسپیکر نے اس کوشش کے لئے مسٹر نقوی اور ان کی وزارت کے تمام حکام کی ستائش کی ۔
'مہارت کو کام' تھیم پر مبنی یہ 'ہنر ہاٹ' 13 فروری سے 23 فروری 2020 تک لگایا جا رہا ہے جہاں ملک بھر کے 'ہنر کے استاد' دستکار، کاریگر، خانساماں حصہ لے رہے ہیں جن میں 50 فیصد سے زائد خواتین دستکار شامل ہیں۔
ہنر ہاٹ میں 250 سے زیادہ اسٹال لگائے گئے ہیں۔ یہاں الگ الگ ریاستوں کے روایتی لذیذ ڈش بھی 'باورچي خانہ' سیکشن میں اپنی مہک بکھیر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ روزانہ ثقافتی پروگرام بھی منعقد کئے جا رہے ہیں۔