اردو

urdu

ETV Bharat / state

اوم برلا نے مزدوروں کی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کووڈ۔19 بحران کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کے دوران اپنے اپنے آبائی ریاست واپس جانے والے تارکین وطن مزدوروں کی مدھیہ پردیش، اترپردیش اور بہار میں مختلف سڑک حادثات میں موت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

lok sabha speaker om birla expressed grief over the death of the workers
اوم برلا نے مزدوروں کی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا

By

Published : May 14, 2020, 10:05 PM IST

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے آبائی ریاستوں کو واپس جانے والے تارکین وطن مزدوروں کی مدھیہ پردیش، اترپردیش اور بہار میں مختلف سڑک حادثات میں موت کی المناک خبروں سے ان کا دل مجروح ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ تارکین وطن مزدوروں کے آبائی صوبہ میں واپس جانے کی کوششوں کے دوران پارلیمانی حلقہ کوٹہ-بوندی کے راستوں سے گزر رہے مزدوروں کے لیے کھانے، پینے کے پانی اور دیگر ضروری انتظامات کو پورا کرنے کی کوشش کیے جائیں گے۔

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا

لوک سبھا اسپیکر نے تمام ارکان پارلیمان پر زور دیا کہ وہ بھی اپنے اپنے پارلیمانی علاقوں سے گزرنے والے تارکین وطن مزدوروں کے لیے پانی، کھانے اور دیگر ضروری انتظامات کے مناسب انتظام کریں۔ انہوں نے زور دے کرکے کہا کہ عوامی نمائندے ہونے کے ناطے ہر شخص کی مدد فراہم کرنے کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details