نئی دہلی: لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے پیر سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے قبل تمام سیاسی پارٹیوں کے قائدین پر زور دیا ہے کہ وہ ایوان کی کارروائی کو ہنگامہ آرائی سے پاک رکھنے میں تعاون کریں اور یہ یقین بھی دلایا کہ تمام اراکین کو ملک کے اہم مسائل پر باوقار انداز بحث کرنے کا پورا موقع دیں گے۔
اوم برلا نے یہ بات پارلیمنٹ کی لائبریری بلڈنگ میں منعقدہ ایک آل پارٹی میٹنگ میں کہی۔ کل جماعتی اجلاس میں پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی، پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال، کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری اور دیگر پارٹیوں کے لیڈران موجود تھے۔ Lok Sabha Speaker appeals to parties for cooperation for a smooth Monsoon Session
میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے اسپیکر موصوف نے کہا کہ 'پارلیمنٹ کا اجلاس 18 جولائی سے شروع ہوگا اور 12 اگست تک جاری رہے گا۔ اجلاس کے حوالے سے تمام پارٹیوں کے قائدین سے بات چیت کی گئی۔ میں نے تمام پارٹیوں کے قائدین سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کے مفاد میں اہم ایشوز پر بات کریں۔ کسی خلل کے بغیر ایوان کو وقار کے ساتھ چلنے دیں۔ تمام جماعتوں کے قائدین نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایوان کی کارروائی میں تعاون کریں گے'۔
اس سے پہلے، کل جماعتی اجلاس میں تمام رہنماؤں کا خیرمقدم کرتے ہوئے، مسٹر اوم برلا نے بتایا کہ مانسون سیشن 18 جولائی سے شروع ہو رہا ہے اور 12 اگست، 2022 کو ختم ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شیڈول کے مطابق اجلاس میں 18 نشستیں ہوں گی اور کل 108 گھنٹے کا کام کاج ہوگا جس میں سے تقریباً 62 گھنٹے سرکاری کام کے لیے دستیاب ہوں گے۔ بقیہ وقت وقفہ سوالات، وقفہ صفر اور پرائیویٹ ممبرز کے کاروبار کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ سرکاری کام کے علاوہ، فوری عوامی اہمیت کے امور پر بحث کے لیے ضرورت کے مطابق کافی وقت دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:
Monsoon Session 2022: اسپیکر کی پارلیمنٹ اجلاس کے لیے تمام پارٹیوں سے تعاون کی اپیل - Monsoon Session 2022
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے پیر سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے قبل تمام سیاسی پارٹیوں کے قائدین پر زور دیا ہے کہ وہ ایوان کی کارروائی کو ہنگامہ آرائی سے پاک رکھنے میں تعاون کریں۔ Lok Sabha Speaker appeals to parties for cooperation for a smooth Monsoon Session
انہوں نے بتایا کہ زیرو آور کے دوران اٹھائی جانے والی معلومات جمع کرانے کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اب ارکان کسی بھی دن صبح 900 بجے سے اپنے نوٹس دے سکتے ہیں۔ پیر یا ہفتے کے پہلے کام کے دن کا نوٹس جمعہ کو صبح 0900 بجے یا سابقہ ہفتے کے آخری کام کے دن اور پیر یا اس ہفتے کے پہلے کام کے دن صبح 0800 بجے تک دیا جاسکتا ہے۔ اجلاس کے اسی دن جس دن اراکین ایوان میں اپنا معاملہ اٹھانا چاہتے ہیں، صبح 0800 بجے تک موصول ہونے والے نوٹس کو 0800 بجے کے فوراً بعد کمپیوٹر کے ذریعے بیلٹ کیا جائے گا۔ پورٹل ہفتہ، اتوار اور ایام تعطیل میں آن لائن معلومات جمع کرانے کے لیے کھلا رہے گا۔ Lok Sabha Speaker appeals to parties for cooperation for a smooth Monsoon Session
برلا نے کہا کہ سابقہ سیشنوں کی طرح اس سیشن میں بھی کووڈ-19 پروٹوکول کی پیروی کی جائے گی اور اس کے لیے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام ممبران کووڈ-19 پروٹوکول سے متعلق اصولوں پر عمل کریں گے اور اپنا بھرپور تعاون کریں گے۔
یو این آئی۔