اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: پی سی آر نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 41 حاملہ خواتین کو ہسپتال پہنچایا - دہلی پی سی آر

لاک ڈاؤن کے بعد نقل و حمل کی سہولت مکمل طور پر بند ہے، جس کے سبب مریضوں کو ہسپتال جانے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔ ایسے وقت میں سنجیدہ مریضوں اور حاملہ خواتین کو اسپتال پہنچانے کے لئے دہلی پولیس کی پی سی آر کر رہی ہے۔

لاک ڈاؤن: پی سی آر نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 41 حاملہ خواتین کو ہسپتال پہنچایا
لاک ڈاؤن: پی سی آر نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 41 حاملہ خواتین کو ہسپتال پہنچایا

By

Published : Apr 15, 2020, 5:32 PM IST

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 حاملہ خواتین کو پی سی آر کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا۔ ڈی سی پی شرت سنہا کے مطابق دارالحکومت میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہے۔

لاک ڈاؤن: پی سی آر نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 41 حاملہ خواتین کو ہسپتال پہنچایا

ایسی صورتحال میں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہے۔ نہ تو آٹو سڑک پر دستیاب ہے اور نہ ہی ٹیکسی۔ اس کی وجہ سے جن لوگوں کو اسپتال جانا پڑتا ہے ، انہیں سب سے زیادہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لاک ڈاؤن: پی سی آر نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 41 حاملہ خواتین کو ہسپتال پہنچایا

اس وقت پی سی آر ایسے لوگوں کی مدد کررہا ہے جو شدید بیماری میں مبتلا ہیں یا کوئی حاملہ خواتین ہیں۔ اب تک ایسے 450 سے زائد پی سی آر کے ذریعے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

وہیں ڈی سی پی شرت سنہا کے مطابق پی سی آر کے ذریعہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 41 حاملہ خواتین کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔ یہ معاملات جنوبی دہلی ، جنوب مشرقی دہلی، آؤٹر دہلی، مشرقی دہلی، شمال مغربی دہلی، شاہدرہ، مغربی دہلی، شمالی دہلی، دوارکا، شمال مشرقی دہلی اور جنوبی مغربی دہلی کے ہیں۔

حاملہ خواتین کے اہل خانہ کی جانب سے پولیس کو موصولہ کالز میں سے 7 کالز رات11 بجے سے صبح 5 بجے کے درمیان موصول ہوئی ہیں۔

ان میں سے بہت ساری کالز ایک ایسی جگہ سے آئیں جس کا اسپتال گھر سے 15 کلومیٹر سے زیادہ دور تھا۔ لیکن پی سی آر تمام مقامات پر پہنچا اور فوری طور پر ان کی مدد کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details