بھارت کے دیگر ریاستوں کی طرح بھارت کی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس وبا کے خوف سے لاک ڈاؤن کے باوجود پارلیمنٹ کا سیشن جاری ہے۔ اس کے خلاف شیو سینا اور ٹی ایم سی کے اراکین پارلیمان نے بائیکاٹ کیا اور ایوان نہیں پہنچے۔
دہلی میں لاک ڈاؤن لیکن پارلیمان کا سیشن جاری اس کے علاوہ کئی دیگر ارکان پارلیمان بھی اپنے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دی رہے ہیں۔
ارکان پارلیمان کے لئے پارکنگ کی مخصوص جگہ بھی خالی نطر آ رہی ہے۔
صبح 10بج کر 30 منٹ پر راجیہ سبھا کے چیئر مین ایم وینکیا نائیڈو کے ساتھ ارکان پارلیمان کی ایک اہم میٹنگ ہوئی، جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ اجلاس کو معطل کیا جائے گا یا نہیں۔
دوپہر تک تصویر صاف ہوجائے گی کہ پارلیمٹ کا اجلاس جاری رہے گا یا اسے ملتوی کردیا جائے گا۔