اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: داتی مہارج کو ملی ضمانت

دہلی کے شنی دھام مندر میں لاک ڈاؤن کے دوران سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے اور اجتماعی پوجا کرنے کے معاملے میں داتی مہاراج کو گرفتار کیا گیا تھا۔

لاک ڈاؤن:پوجا کرنے کے معاملے میں گرفتار کیے گئے داتی مہارج کو ملی ضمانت
لاک ڈاؤن:پوجا کرنے کے معاملے میں گرفتار کیے گئے داتی مہارج کو ملی ضمانت

By

Published : May 28, 2020, 9:23 AM IST

مہاراج کی گرفتاری کی تصدیق علاقے کے ڈی سی پی اتل ٹھاکر نے کی ہے۔ تاہم ، داتی مہاراج کو ضمانت مل چکی ہے۔

داتی مہاراج کو دہلی پولیس نے لاک ڈاؤن کے دوران شنی دھام کے مندر میں پوجا کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اس سلسلے میں 23 مئی کو میدان گڑھی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جنوبی ضلع کے ڈی سی پی اتل ٹھاکر نے اس کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں گرفتاری کے بعد داتی مہاراج کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔

معلومات کے مطابق حال ہی میں داتی مہاراج کے شنی دھام کے مندر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے تھی۔ اس ویڈیو میں مندر کے ڈائریکٹر داتی مہاراج سمیت متعدد افراد کے ساتھ ساتھ مندر میں پوجا کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ جب ویڈیو وائرل ہوا تو ساؤتھ ڈسٹرکٹ پولیس نے اس کی تفتیش کی اور ویڈیو کی حقیقت معلوم کرنے کے بعد اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا۔

یہ ویڈیو 22 مئی کی رات کا بتایا گیا ہے۔ تفتیش کے دوران انھیں معلوم ہوا کہ کورونا انفیکشن کے باوجود شنی دھام کے داتی مہاراج نے پوجا کی تھی۔

جنوبی ضلع کے ڈی سی پی اتول ٹھاکر کا کہنا ہے کہ اس معاملہ میں 23 مئی کو آئی پی سی کی دفعہ 188/34 ، ڈی ڈی ایم اے ایکٹ کی دفعہ 54 بی اور وبائی امراض ایکٹ کی دفعہ تین کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

میدان گڑھی میں درج اس ایف آئی آر کی تحقیقات کے بعد شنی دھام مندر کے سربراہ داتی مہاراج کو بدھ کے روز گرفتار کیا گیا ہے۔ تاہم معاملہ کے قابل ضمانت ہونے کی وجہ سے اسے تھانے سے ضمانت مل گئی ہے۔ اس معاملے کی چھان بین کے بعد چارج شیٹ تیار کی جائے گی، جو عدالت کے روبرو دائر کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details