کورونا سے ایل این جے پی کے ڈاکٹر کی موت
قومی دار الحکومت دہلی کورونا متاثرین کے معاملہ میں مہاراشٹر کے بعد ملک میں دوسرے نمبر پر ہے۔
لوک نائک جے پرکاش نارائن (ایل این جے پی) اسپتال کے ایک ڈاکٹر جو عالمی وبا کووڈ -19 سے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر مریضوں کی زندگیوں کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے اتوار کو اسی جان لیوا وائرس سے فوت ہوگئی۔
اسپتال ذرائع نے آج بتایا کہ متوفی ڈاکٹر کووڈ 19 مینجمنٹ کے آئی سی یو وارڈ میں اینستھیسیا کے ماہر کی حیثیت سے تعینات تھے۔ 9 جون کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ڈاکٹر کو جنوبی دہلی کے ساکیت میں واقع میکس اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیا گیا تھا جہاں آج صبح ان کی موت ہوگئی۔
قابل غور ہے کہ قومی دار الحکومت دہلی کورونا متاثرین کے معاملہ میں مہاراشٹر کے بعد ملک میں دوسرے نمبر پر ہے۔ دہلی میں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 80،188 اور 2568 اموات ہوچکی ہیں۔ دارالحکومت میں 2948 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 66 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس دوران 2210 افراد وبائی مرض پر قابو پانے میں کامیاب رہے ۔ دہلی میں اب تک مجموعی طور پر49301 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 2558 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دارالحکومت دہلی میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مرکز بھی فعال ہوگیا ہے۔