اردو

urdu

ETV Bharat / state

'حکومت کو طلبا کے ’من کی بات‘ سننی چاہیے'

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے آج حکومت سے مطالبہ کیا کہ طلبا کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے جوائنٹ انٹرنس اکزامنیشن (جے ای ای) اور نیشنل الجیبلٹی کم انٹرنس ٹسٹ (این ای ای ٹی) امتحانات کو ملتوی کیا جانا چاہئے۔

listen to students ke mann ki baat about neet jee and arrive at acceptable solution rahul gandhi urges centre
حکومت کو طلبا کے ’من کی بات‘ سننی چاہئے: راہل گاندھی

By

Published : Aug 23, 2020, 7:39 PM IST

نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے، جے ای ای (مین) امتحانات کو یک تا 6 ستمبر اور این ای ای ٹی امتحانات 13 ستمبر کو منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ’لاکھوں طلبا کچھ اور کہہ رہے ہیں۔ بھارتی حکومت کو طلبا برادری کی ’من کی بات‘ سننی چاہئے اور اس سلسلہ میں قابل قبول حل تلاش کرنا چاہئے‘۔

راہل گاندھی کا ٹوئٹ طلبا و سرپرستوں کی جانب سے کوویڈ وبا کے چلتے امتحانات ملتوی کرنے کے مطالبہ کے درمیان آیا ہے۔

گذشتہ روز عام آدمی پارٹی کے رہنما و دہلی کے وزیرتعلیم منیش سسودیا نے بھی مرکزی حکومت سے جے ای ای اور نیٹ امتحانات کو ملتوی کرنے کا اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ مرکزی حکومت امتحانات کے نام پر لاکھوں طلبا کی زندگی کے ساتھ کھیل رہی ہے جبکہ انہوں نے مرکز سے فوری طور پر امتحانات کو منسوخ کرنے اور اس سال داخلے کےلیے متبادل انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’بے مثال بحران کے وقت بے مثال اقدامات سے ہی حل نکاجاسکتا ہے‘۔

واضح رہے کہ 17 اگست کو امتحانات ملتوی کرنے کی ایک درخواست کو سپریم کورٹ نے مسترد کردیا تھا جبکہ متعدد طلبا و سرپرست کورونا وبا کے پیش نظر داخلہ امتحانات کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اس دوران این ٹی اے نے اس بات کا خلاصہ کیا کہ امتحانات کے دوران سماجی فاصلہ کو برقرار رکھتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیر کو اپنایا جائے گا۔ ایجنسی نے مزید کہا کہ سنٹر منیجمنٹ کے تمام ارکان کےلیے کوویڈ۔19 کے حوالے سے ایک جامع اڈوائزری بھی جاری کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details