نئی دہلی: دہلی کمیشن فار پروٹیکشن آف چالڈ رائٹس (ڈی سی پی سی آر) نے ہفتہ کو اپنا پہلا جریدہ ’چلڈرن فرسٹ جرنل آن چلڈرن لائف ‘ لانچ کیا۔ یہ جامع جریدہ ہے جس کی بنیاد بحث، بہترین طرز عمل، عکاسی، تنقید، پالیسی اور مختلف کتابوں کے جائزوں اور تحقیق پر مبنی ہے۔
دہلی کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کا پہلا جریدہ لانچ - ای ٹی وی بھارت اردو خبر
دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا نے کہا کہ دہلی کمیشن برائے تحفظ اطفال حقوق(ڈی سی پی سی آر) بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اس سمت میں یہ جریدہ بہت اہم ثابت ہوگا جس سے معاشرے و بچوں کے حقوق اور ان کی بہتر پرورش کے بارے میں جانکاری ملے گی۔
ڈی سی پی سی آر جرنل کے پہلے شمارے و ملک بھر سے 100 سے زائد مصنفین کی گزارشات موصول ہوئیں جن میں تحقیق،تبصرے مضامین اور کتاب کے جائزے سمیت 26 مضامی شائع ہوئے۔
قابل ذکر ہے کہ جرنل کے ایڈوائزری بورڈ کے سربراہ سابق جسٹس مدن بی لور ہیں۔ اس کے علاوہ ایڈوائزری بورڈ میں سابق مرکزی ہیلتھ سکریٹری کے جرنل نے حال ہی میں برنا روڈ وین لیر فاؤنڈیشن (بی وی ایل ایف) کے ساتھ شراکت داری میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ جو کہ نیدر لینڈ میں قائم ایک تنظیم ہے تاکہ جرنل میں ا علیٰ معیار کے مضاین شائع کرنے کے لیے بین الاقوامی مہارت حاصل کی جاسکے۔