اردو

urdu

ETV Bharat / state

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ میں کس کے دعوے جھوٹے؟

چند روز قبل بی جے پی کے رکن پارلیمان پرویش ورما نے اقلیتی برادری پر الزام لگاتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر سے شکایت کی تھی کہ سرکاری زمینوں پر غیر قانونی مساجد، درگاہوں اور قبرستانوں کی تعمیر کی جا رہی ہے۔

سرکاری زمینوں پر قبضہ کا معاملہ: فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ پیش

By

Published : Jul 31, 2019, 12:37 PM IST

بی جے پی کے رکن پارلیمان اور ریاستی صدر منوج تیواری نے بھی الزام کو صحیح ٹھرایا تھا۔ تبھی دہلی اقلیتی کمیشن نے ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی جس کا مقصد حقیقت کو سامنے لانا تھا، اس کمیٹی نے دہلی اقلیتی کمیشن کو اپنی تفتیشی رپورٹ سونپی ہے۔

سرکاری زمینوں پر قبضہ کا معاملہ: فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ پیش

اس رپورٹ میں کن کن حقائق سے پردہ اٹھے گا یہ تو وقت ہی بتائے گا تاہم جب ای ٹی وی بھارت نے تفتیشی ٹیم کے صدر اویس سلطان خان سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ رپورٹ میں بہت ساری باتیں حیرت انگیز ہیں، لیکن فی الحال اس بارے میں کچھ نہیں بتایا جا سکتا، یہ تمام معلومات آئندہ 2 تاریخ کو پریس کانفرنس کرکے دی جائے گی۔

اویس نے کہا کہ ہمیں کچھ نہیں بتایا ہو لیکن یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اس تفتیشی رپورٹ میں کس کے دعوے جھوٹے ثابت ہوں گے اور جو جھوٹا قرار پائے گا اس کے خلاف کیا کارروائی کی جائے گی کیونکہ پرویش ورما نے سیدھے طور پر ایک طبقہ کی شبیہ کو داغدار کرنے کی کوشش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details