تاہم ایئرلائنز نے کنال کامرا کے تمام دستایز کی تصدیق کے بعد انہیں طیارہ میں سوار ہونے کی اجازت دے دی۔
ایئر انڈیا کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں ایئر لائن نے کہا کہ 'کامرا پر ایئرانڈیا میں سوار ہونے پر پابندی ہے، جس کا تذکرہ ہمارے سسٹم میں موجود ہے جس کی وجہ سے ان کا نام خودبخود منسوخ ہوگیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'مسافر کے تمام دستاویز کی تصدیق کرنے کے بعد ہم نے انہیں طیارہ میں سوار ہونے کی اجازت دے دی'۔
'اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا کی ٹکٹ غلطی سے منسوخ'
چار ایئرلائنز نے اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا پر اپنے طیارہ سے ان کے سفر کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔ تاہم ایئر انڈیا نے غلطی سے بدھ کے روز کنال کامرا کی ٹکٹ منسوخ کردی۔
'اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا کی ٹکٹ غلطی سے منسوخ'
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کامرا نے انڈیکو ایئرلائنز سے سفر کے دورن صحافی ارنب گوسوامی سے کچھ سوال کیے تھے اور اس کا ویڈیو اپنے ٹویٹر پر پوسٹ کیا تھا جس کے بعد ان پر مذکورہ چار ایئر لائنز نے اپنے طیارے سے سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 9:20 AM IST