عالمی عدالت نے پاکستان سے اس کا جائزہ لینے اور نظر ثانی کرنے کے لیے کہا ہے۔
کلبھوشن جادھو کیس پر سابق سفارتکار کا ردعمل اس کیس کے حوالے سے سابق سفارتکار او پی گپتا نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ "اس معاملے میں یہ بھارت کی پہلی کامیابی ہے اور ہمیں نئی حکومت کو اس طرح کے مؤثر طریقے سے کام کرنے کے لیے مبارکباد دینا چاہئے"۔
انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی عدالت نے پاکستان کو آرٹیکل 36 کی خلاف ورزی کرنے کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا۔
سابق سفارتکار او پی گپتا نے کہا کہ ہمیں اس وقت صبر و تحمل سے کام لینے کی ضرورت ہے تاکہ ہم کلبھوشن جادھو کو بہترین قانونی مدد فراہم کرسکیں۔