اردو

urdu

ETV Bharat / state

غازی آباد میں موت، بنگلور سے زندہ برآمد - جے پور

غازی آباد میں کومل خودکشی معاملے میں اس وقت نیا موڑآیا جب 3دن بعد وہ بنگلور سے برآمد ہوئی۔

کومل بیان دیتی ہوئی

By

Published : Jul 11, 2019, 1:32 PM IST

علی گڑھ میں کسان یونین کے قومی سکریٹری انِل تالان کی بیٹی تین دن پہلے مشتبہ حالت میں غائب ہو گئی تھی، کومل کی اسکارپیو گاڑی اور اس میں رکھا ہوا خودکشی نوٹ غازی آباد کی ہنڈن ندی کے کنارے سے برآمد ہوا تھا۔

متعلقہ ویڈیو

خودکشی نوٹ کے مطابق سسرال والوں کی طرف سے کومل کو پریشان کیا جا رہا تھا۔

ریسکیو ٹیم نے پوری ندی کو تلاش کیا ،لیکن کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا تھا ۔

کومل کے موبائل کی لوکیشن کے مطابق پولیس نے جے پور میں بھی تلاش کیا لیکن وہاں بھی کامیابی حاصل نہیں ہوئی، آخر میں بینگلور ریلوے اسٹیشن سے کومل کو برآمد کیا گیا۔

کومل سے پوچھ گچھ میں پتہ چلا کہ وہ اپنی ازدواجی زندگی سے خوش نہیں تھی، سسرال اور شوہر سے پریشان ہوکر اس نے یہ قدم اٹھایا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details