اردو

urdu

ETV Bharat / state

Meet Ishita Kishore ایشیتا کشور نے تیسری کوشش میں یو پی ایس سی ٹاپ کیا - ایشیتا کشور

یو پی ایس سی ٹاپر ایشیتا کشور اکنامکس گریجویٹ ہیں۔ ایشیتا نے دہلی یونیورسٹی کے شری رام کالج آف کامرس سے گریجویشن مکمل کیا۔ اس کے بعد ارنسٹ اینڈ ینگ کے ساتھ رسک ایڈوائزری میں کام کیا۔ ایشیتا نے اپنی تیسری کوشش میں یو پی ایس سی کا امتحان پاس کیا۔

Meet Ishita Kishore
Meet Ishita Kishore

By

Published : May 24, 2023, 8:53 AM IST

Updated : May 24, 2023, 11:34 AM IST

ایشیتا کشور نے تیسری کوشش میں یو پی ایس سی ٹاپ کیا

نئی دہلی:یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے منگل کے روز یو پی ایس سی سول سروسز ایگزامینیشن (سی ایس ای) 2022 کے نتائج کا اعلان کیا جس میں ایشیتا کشور نے فرسٹ رینک حاصل کی۔ وہیں گریما لوہیا، اوما ہریتھی این اور اسمرتی مشرا نے اس امتحان میں بالترتیب دوسرا، تیسرا اور چوتھا مقام حاصل کیا ہے۔ اپنی کامیابی کے بعد سرخیوں میں آنے والی ایشیتا نے دہلی یونیورسٹی کے شری رام کالج آف کامرس سے سنہ 2017 میں اکنامکس میں گریجویشن کیا۔ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد، وہ ملٹی نیشنل سروسز پارٹنرشپ فرم ارنسٹ اینڈ ینگ کے ساتھ رسک ایڈوائزری میں ملازمت کیں۔

ایشیتا کشور نے بتایا کہ میں بہت خوش ہوں کہ مجھے اپنے ملک کی خدمت کرنے کا موقع ملا ہے اور مجھے امید ہے کہ میں اچھی طرح سے خدمات انجام دے سکوں گی۔ ایشیتا کشور ایک فعال اسپورٹس کھلاڑی ہیں۔ وہ اپنے اسکول سے ہی ایک اچھی آل راؤنڈر پرفارمر رہی ہیں۔ ایشیتا نے اپنی تیسری کوشش میں یو پی ایس سی کا امتحان پاس کیا۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایشیتا نے انٹرویو راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا۔ یہ یو پی ایس سی امتحان کے لیے کوالیفائی کرنے کا تیسرا مرحلہ تھا۔ اپنی پہلی دو کوششوں میں ایشیتا یو پی ایس سی کا ابتدائی امتحان بھی پاس نہیں کر سکی تھی۔قابل ذکر ہے کہ یو پی ایس سی سی ایس ای امتحان کے تینوں مراحل پریلیمینر، مین اور پھر انٹرویو کے لیے کوالیفائی کرنا ضروری ہے۔ سول سروسز کا ابتدائی امتحان 2022 گزشتہ سال 5 جون کو منعقد ہوا تھا۔ اس امتحان کے لیے کل 11,35,697 امیدواروں نے درخواست دی تھی، جن میں سے 5,73,735 امیدواروں نے اس میں شرکت کی تھی۔ ستمبر 2022 میں منعقد ہونے والے تحریری (مین) امتحان میں کل 13,090 امیدواروں نے کوالیفائی کیا۔ کل 2,529 امیدواروں نے پرسنالٹی ٹیسٹ کوالیفائی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:UPSC Results وسیم احمد نے یو پی ایس سی میں 7ویں رینک حاصل کی

Last Updated : May 24, 2023, 11:34 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details