قومی دارالحکومت دہلی سے پیدل ہجرت کرنے والے لوگوں کو راضی کرنے کے لئے دہلی حکومت تمام اقدامات کررہی ہے۔ اسی سلسلے میں اب دہلی حکومت کے وزراء عوام سے واپسی کی اپیل کر رہے ہیں۔
دہلی حکومت کے سماجی بہبود کے وزیر راجندر پال گوتم لوگوں کو دہلی نہ چھوڑنے پر راضی کرنے کے لئے سڑک پراترے ہیں۔
دہلی حکومت میں سماجی بہبود کے وزیر راجندر پال گوتم ہفتے کے روز لوگوں سے اپیل کی ہے۔
راجندر پال گوتم نے کہا کہ 'اروند کیجریوال نے مجھے بھیجا ہے۔ میں دہلی کا سماجی بہبود کا وزیر ہوں۔ آپ سے گزارش ہے کہ دہلی نہ چھوڑیں۔ آپ جہاں بھی دہلی میں رہتے ہو، اسی جگہ پر واپس آجائیں، دہلی حکومت نے آپ کے کھانے کا انتظام کیا ہے۔